4 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحادوحدت پر تاکید کی۔

ابنا: اسلام آباد سے ھمارے نمايندے کی رپورٹ کے مطابق آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاک، ایران مشترکہ پالیسی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی، سینیٹر مشاہد حسین سید اور آغا مرتضی پویا سمیت اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
اس موقع پر جناب علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا اور نہ ہی ایٹم بم بنانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران، مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف حزب اللہ ،حماس اور جہاد اسلامی کی حمایت کرتا رہے گا۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینا چاہئیے جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید اور آغا مرتضی پویا نے اتحاد امت کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اس تقریب میں ایرانی اور پاکستانی راہنماؤں نے باہمی اتحاد و یگانگت اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110